آئین پاکستان شریعت سے متصادم نہیں ، مفتی منیب الرحمن

پیر 24 فروری 2014 05:37

ڈیرہ غازی خان(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔24فروری۔2014ء)چیئر مین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمن نے کہا ہے کہ آئین پاکستان شریعت سے متصادم نہیں ہے مذاکرات میں حکومت کو براہ راست شریک ہونا چاہئے امن کے لئے پوری قوم اور تمام پارٹیوں کا متفق ہونا ضروری ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق سرکٹ ہاوس ڈیرہ غازی خان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مذاکرات میں ڈیڈ لاک انتہائی ناخوشگوار بات ہے، ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات کے سلسلے میں اہلسنت والجماعت کو اعتماد میں نہیں لیا گیا لیکن امن کے لئے جو بھی کوششیں کی جائیں گی ہماری آواز اس کی حمایت میں بلند ہوگی، مفتی منیب الرحمان کا کہنا تھا کہ اے پی سی قیام امن کے لئے سنجیدہ نہیں بلکہ ایک علامتی کوشش تھی،انہوں نے مزید کہا کہ سیکورٹی فورسز کے جوانوں کی شہادتیں پاکستان کے نظریہ اور بقا کے لئے ہیں اور پاک فوج کے شہداء ملک کے محسن ہیں۔

متعلقہ عنوان :