ایشیاکپ کا افتتاحی میچ منگل کو پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ہوگا

پیر 24 فروری 2014 05:32

ڈھاکہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔24فروری۔2014ء)ایشیاکپ کا افتتاحی میچ کل (منگل) کو دفاعی چیمپین پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ہوگا۔پاکستا ن کے کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ ٹیم مکمل تیاری کے ساتھ بنگلا دیش پہنچی ہے ،یہاں اچھی کرکٹ کھیلیں گے۔

(جاری ہے)

ڈھاکا میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصباح الحق نے کہا کہ جنوبی افریقا اور سری لنکا کے خلاف سیریزکھیلنے سے ٹیم کی تیاری بہت اچھی ہوئی ہے،گرین شرٹس ایشیا کپ ٹائٹل کا دفاع کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے،مصباح نے کہا کہ ایونٹ میں شریک تمام ہی ٹیمیں یکساں ہیں جبکہ بنگلا دیشی ٹیم ہوم گراؤنڈز پر آسان حریف نہیں ،کپتان نے کہا کہ پاکستان ٹیم متوازن ہے ، نوجوان کھلاڑیوں سے بڑی امیدیں وابستہ ہیں،ایشیا کپ کا افتتاحی میچ 25 فروری کو پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :