الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے احکامات پر عام انتخابات کے دوران ڈیوٹی دینے والے وفاقی ملازمین بارے ڈیٹا حاصل کرلیا

پیر 24 فروری 2014 05:38

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔24فروری۔2014ء)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سپریم کورٹ کے احکامات پر عام انتخابات کے دوران ڈیوٹی دینے والے وفاقی ملازمین بارے ڈیٹا حاصل کرلیا ہے،جس کا حتمی جائزہ رواں ہفتے لئے جانے کے بعد عدالت میں ایک رپورٹ کی شکل میں جمع کروا دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ذرائع نے خبر رساں ادارے کو بتایا ہے کہ عمران خان کی جانب سے 4حلقوں میں انگوٹھوں کے نشانات کے تحت ووٹوں کی تصدیق بارے کیس کی سماعت کے دوران عدالت عظمیٰ نے الیکشن کمیشن سے ڈیوٹی دینے والے وفاقی ملازمین کی تعداد پیش کرنے کی ہدایت کر رکھی ہے۔