برازیل،خودکارٹلر مشین سے پیسے نکالنے و الے گروہ کے 9ارکان ہلاک

پیر 24 فروری 2014 05:44

ساؤپالو(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔24فروری۔2014ء)برازیل میں پولیس نے خودکارٹلر مشین سے پیسے نکالنے کی کوشش کرنیوالے گینگ کے9ارکان کو گولیاں مار دیں ، یہ بات پریس رپورٹر نے گزشتہ روز بتائی ۔

(جاری ہے)

روزنامہ فولہا ڈی ساؤپالو کے آ ن لائن ایڈیشن کے مطابق گروپ کے پانچ ارکان گرفتار کرلئے گئے ہیں اور دیگر فرار ہو گئے ہیں ۔واقعہ برازیل کے جنوب مشرق میں واقع جنوبی مناس گیریز ریاست میں ہفتہ کو دیر گئے پیش آیا ، حکام ایک ماہ سے زائد عرصے سے اس گینگ کو گرفتار کرنے کے لئے کوشش میں تھے جو بنک مشینوں کو دھماکے سے اڑا کر کیش چراتا تھا ۔

متعلقہ عنوان :