ایران کے ساتھ جوہری معاہدہ خلیج فارس کی سکیورٹی کو کمزور نہیں کرے گا،چک ہیگل، یقین ہے کہ ایران جوہری ہتھیار حاصل کریگا نہ ہی شرائط سے پیچھے ہٹے گا،خلیج تعاون کونسل سے خطاب

جمعرات 15 مئی 2014 07:13

جدہ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔15مئی۔2014ء) امریکی وزیر دفاع چک ہیگل نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جوہری معاہدہ خلیج فارس کی سکیورٹی کو کمزور نہیں کرے گا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق خلیج تعاون کونسل سے خطاب کرتے ہوئے امریکی وزیر دفاع نے کہا کہ رواں ہفتے ویانا میں ہونے والے مذاکرات کے دوران ایران کے جوہری پروگرام بارے مثبت پیشرفت متوقع ہے تاہم انہوں نے کہا کہ اس معاہدے کے نتیجے میں خلیجی ممالک کو دو چیزوں کے بارے میں یقین دہانی کرانا چاہتا ہوں کہ نہ تو اس معاہدے سے علاقائی سلامتی کو کوئی خطرہ درپیش نہیں ہوگا ۔

دوسرا یہ کہ اس معاملے کا سیاسی حل ہماری ترجیح ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس معاہدہ کے بعد ہمیں یقین ہے کہ ایران نہ تو جوہری ہتھیار حاصل کرے گا اور نہ ہی وہ اس معاہدے کی شرائط سے پیچھے ہٹے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت خلیجی ممالک میں ہمارے 35000 فوجی تعینات ہیں اور ایران کے ساتھ معاہدے کے بعد بھی ہم خلیجی ممالک میں سکیورٹی کے حوالے سے اپنی ذمہ داریوں کو پورا کریں گے۔

متعلقہ عنوان :