امید ہے مذاکراتی عمل ضرور کامیاب ہوگا ، صدر مملکت ، عسکریت پسندی کے مسئلے پر قابو پانے کیلئے دیگر طریقے بھی زیرغور ہیں، ممنون حسین کا تقریب سے خطاب ،وقت بدل گیا ہے اوراب دنیا میں صرف مضبوط معیشت والے ملک ہی کامیاب ہیں، غیر ملکی سفیروں سے گفتگو

جمعرات 15 مئی 2014 07:07

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔15مئی۔2014ء ) صدرمملکت ممنون حسین نے کہا ہے عسکریت پسندی کے مسئلے پر قابو پانے کیلئے دیگر طریقے بھی زیرغور ہیں، امید ہے کہ قیام مذاکراتی عمل ہر صورت کامیاب ہوگا، وقت بدل گیا ہے اوراب دنیا میں صرف مضبوط معیشت والے ملک ہی کامیاب ہیں ۔بدھ کو اسلام آباد میں فاؤنڈیشن یونیورسٹی کے سالانہ جلسہ تقسیم اسناد سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امن وامان کی صورتحال میں بہتری کے بغیر ملک ترقی نہیں کرسکتا، تعمیراتی سوچ کے ساتھ مثبت سمت میں جدوجہد سے پائیدار ترقی اور اچھے نتائج حاصل ہوسکتے ہیں۔

صدرمملکت نے کہاکہ وقت بدل گیا ہے اوراب دنیا میں صرف مضبوط معیشت والے ملک ہی کامیاب ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ترقی کی راہ میں درپیش تمام چیلنجوں کامقابلہ ایمانداری، جوش وجذبے اورعزم سے کرنا ہوگا۔

(جاری ہے)

دریں اثنا ارجنٹائن، برزایل اورکیوبا کے سفیروں سے گفتگو کرتے ہوئے صدرممنون حسین نے کہاکہ ملکی معیشت کی بحالی کیلئے حکومت نے کاروبار اورسرمایہ کار دوست اقدامات کئے ہیں۔

صدر نے کہاکہ پاکستان لاطینی امریکہ کے ملکوں سے تعاون میں اضافے کاخواہشمند ہے ،ا نہوں نے کہاکہ پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ ان میں خاص طورپر توانائی، بنیادی ڈھانچے، سائنس وٹیکنالوجی اورزراعت شامل ہیں۔ صدر نے کہاکہ پاکستان لاطینی امریکہ کے ملکوں سے تعاون میں اضافے کاخواہشمند ہے