حکومت کافی مشکلات میں گھری ہوئی ہے ، اپنی مدت پوری کرتی نظرنہیں آرہی،رحمان ملک،پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف نے انتخابی اصلاحات پراتفاق رائے کیاہے جو خوش آئندہے،اس کا ہرگزمطلب نہیں دونوں اتحادی جماعتیں بن گئی ہیں ،میڈیاسے گفتگو

جمعرات 15 مئی 2014 07:09

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔15مئی۔2014ء)سابق وزیرداخلہ اورپاکستان پیپلزپارٹی کے سینیٹررحمان ملک نے کہاہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی اورپاکستان تحریک انصاف کے درمیان اعلیٰ سطحی رابطے وملاقاتیں ہوئی ہیں اوردونوں جماعتوں نے انتخابی اصلاحات پراتفاق رائے کیاہے ،جوکہ خوش آئندہے ۔ گزشتہ روزپارلیمنٹ ہاوٴس میں میڈیاسے گفتگوکے دوران ایک سوال کے جواب میں رحمان ملک کاکہناتھاکہ دونوں جماعتوں کے مل کربیٹھنے اورکسی بات پراتفاق کرنے کاہرگزیہ مطلب نہیں ہے کہ دونوں جماعتوں میں کسی قسم کااتحادقائم ہوگیاہے ،یاوہ اتحادی جماعتیں بن گئی ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ انتخابات میں دھاندلی توہوئی اوراس بات کااعلان پیپلزپارٹی نے پہلے ہی کردیاتھاتاہم ملکی مفادمیں یہی تھاکہ جوپارٹی نے طے کیا۔

(جاری ہے)

رحمان ملک کاکہناتھاکہ موجودہ حکومت کافی مشکلات میں گھری ہوئی ہے ،اوراپنی مدت پوری کرتی نظرنہیں آرہی تاہم ان کی دعا ہے کہ حکومت مدت پوری کرے ،سابق وزیردادخلہ کاکہناتھاکہ کراچی میں امن وامان کی صورتحال پرتمام سیاسی جماعتیں سنجیدہ ہیں اوراس حوالے سے وزیراعظم نوازشریف کادورہ کراچی ایک اچھاقدم ہے ،انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی بھی کراچی میں امن کاقیام چاہتی ہے ،اوراس حوالے سے سنجیدہ ہے ،یہی وجہ تھی کہ پیپلزپارٹی کی اعلی قیادت نے کراچی میں امن وامان کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں بھرپورشرکت کی۔

متعلقہ عنوان :