پنجاب حکومت نے صوبے میں فوری طور پر تعلیمی ایمرجنسی آرڈیننس نافذ کردیا

جمعرات 15 مئی 2014 07:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔15مئی۔2014ء)پنجاب حکومت نے صوبے میں فوری طور پر تعلیمی ایمرجنسی آرڈیننس نافذ کردیا ہے، آرڈیننس کے تحت والدین پر بچوں کو سکول بھیجنا لازم ہوگا۔

(جاری ہے)

تعلیمی ایمرجنسی آرڈی ننس کے مطابق 5 سے 16 سال تک کے بچوں پر تعلیم حاصل کرنا لازمی قرار دے دیا گیا ہے، سکول سے طالب علم کا نام خارج کیے جانے پر سکول کے سربراہ کو چھ ماہ قید یا 50 ہزار روپے جرمانہ ہوگا، جدید سکولوں کو اپنے اداروں میں 10 فیصد غریب اور مستحق بچوں کے لئے کوٹہ مختص کرنے کا بھی پابند بنایا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :