چاکلیٹ کھاتے وقت درد کا احساس کم ہو جاتا ہے،امریکی ماہرین

جمعرات 15 مئی 2014 07:14

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔15مئی۔2014ء)امریکی ماہرین نے ایک مطالعے میں اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ چاکلیٹ کھاتے وقت انسان اپنے درد اور تکلیف کو یکسر فراموش کر دیتا ہے ۔ماہرین کے مطابق کھانا پینا ایک قدرتی درد کش گولی کی طرح درد کو دور بھگا دیتا ہے۔

(جاری ہے)

اس مطالعے کے تجرباتی عمل میں ماہرین نے جانوروں پر اس کا تجزیہ کیا جسکے تحت جانوروں کو پنجرے میں چاکلیٹس اور پانی وغیرہ دیا گیااور ان کے پنجرے کی سطح کو حدت پہنچا کر گرم کر دیا گیا۔اس تجربے کے یہ نتائج سامنے آئے کہ جن جانوروں کو چاکلیٹس وغیرہ نہیں دی گئیں انہوں نے حدت محسوس کرتے ہوئے فوراً ردِعمل کا اظہار کیا اس کے برعکس چاکلیٹس کھاتے ہوئے چوہوں کو بہت دیر سے اس درد کا احساس ہوا۔