زرد رنگ کا نادر ہیرا ایک کروڑ 60لاکھ ڈالر میں نیلام

جمعرات 15 مئی 2014 07:11

جنیوا(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔15مئی۔2014ء)دنیا کے نادر ہیروں میں سے ایک زرد رنگ کا ہیراایک کروڑ 60لاکھ ڈالر میں نیلام کردیا گیا۔سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں ہونے والی نیلامی کے دوران زرد ہیرا ڈرامائی طور پر تین بار نیلام کیا گیا۔

(جاری ہے)

سو قیراط کا یہ ہیرا بالآخر اپنے خریدار کو راغب کرنے میں کامیاب ہو ہی گیا اور حتمی بولی ایک کروڑ 60 لاکھ ڈالر پر ختم ہوئی، جس کے ساتھ ہی اس ہیرے کی نیلامی نے عالمی رکارڈ قائم کر دیا۔

متعلقہ عنوان :