الیکشن کمیشن کے پاس عام انتخابات میں 139 حلقوں کے بیلٹ پیپرز کا ریکارڈ ہی موجود نہیں ،ذرائع

جمعرات 15 مئی 2014 07:11

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔15مئی۔2014ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان کے پاس عام انتخابات میں 139 حلقوں کے بیلٹ پیپرز کا ریکارڈ ہی موجود نہیں ہے ، ان حلقوں کے فارم نمبر 15میں بیلٹ پیپرز شائع اور بچ جانے والے فارم ہی نہیں بھیجے گے ۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کے ذرائع نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ حالیہ انتخابات میں 139 حلقوں کے فارم نمبر 15 الیکشن کمیشن آف پاکستان کو نہیں بھجوائے گے جس میں بیلٹ پیپرز بچ جانے اور ضائع شدہ کا ذکر ہوتا ہے ۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ ان 138حلقوں میں پنجاب کے 70، سندھ کے 30، خیبر پختونخواہ کے 19اور بلوچستان کے 8 حلقے شامل ہیں ۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ کراچی 15اور لاہور کے 11 حلقوں کے بیلٹ پیپرز کا ریکارڈ موجود ہی نہیں ہے ۔