سپین ، فرانس ، امریکا ، بیلجیم اور کوسٹاریکا کا آئندہ ماہ برازیل میں شروع ہونے والے فٹبال ورلڈ کپ کے لیے ابتدائی سکواڈ کا اعلان

جمعرات 15 مئی 2014 07:07

بارسلونا(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔15مئی۔2014ء)سپین ، فرانس ، امریکا ، بیلجیم اور کوسٹاریکا نے آئندہ ماہ برازیل میں شروع ہونے والے فٹ بال ورلڈ کپ کے لیے ابتدائی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

دفاعی چیمپئن سپنش فٹ بال فیڈریشن نے ابتدائی 30 رکنی سکواڈ کا اعلان کیا جس میں معروف کلب بارسلونا سے تعلق رکھنے والے سات کھلاڑی جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے۔ امریکہ کے ممکنہ سکواڈ میں عالمی کپ تک رسائی میں اہم کردار ادا کرنے والے سٹرائیکر ایڈی جونسن کو حیران کن طور پر سکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا بیلجیم سکواڈ میں جانوزاج اور ڈیووک اورگی کو جگہ دی گئی ہے۔ -

متعلقہ عنوان :