پاکستان کرکٹ بورڈ نے نے فاسٹ بولر جنید خان کو لنکا شائر کی جانب سے کاوٴنٹی کرکٹ کھیلنے کے لیے این او سی جاری کردیا

جمعرات 15 مئی 2014 07:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔15مئی۔2014ء) پاکستان کرکٹ بورڈ نے نے فاسٹ بولر جنید خان کو لنکا شائر کی جانب سے کاونٹی کرکٹ کھیلنے کے لیے این او سی جاری کردیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق مطابق قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ بالر جنید خان کا لنکاشائر کاوٴنٹی سے معاہدہ ہوا ہے جس کے مطابق وہ 12 ٹی ٹوئنٹی اور8 ایک روزہ میچز کلب کی جانب سے کھیلیں گے تاہم اس کے لے انہیں پی سی بی سے اجازت کی ضرورت تھی جس کی باقاعدہ اجازت پاکستان کرکٹ بورڈ نے انہیں دے دی ہے ، ویزہ ملنے کے بعد جنید خان ایک 2 روزمیں انگلینڈ کے لئے روانہ ہو جائیں گے جب کہ جنید خان جولائی میں دورہ سری لنکا کے لیے لگائے جانے والے کیمپ سے قبل وطن واپس آ جائیں گے۔

واضح رہے کہ جنید خان کے علاوہ جادو گر اسپنر سعید اجمل بھی ان دنوں کاونٹی کرکٹ کھیلنے میں مصروف ہیں۔