شام ، بیرل بم گرنے کا خوفناک منظر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر جاری

جمعرات 15 مئی 2014 07:13

دمشق (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔15مئی۔2014ء ) شامی شہر داریا سے تعلق رکھنے والے رضاکاروں نے بشار الاسد کی فوج کے شہر پر گرائے جانے والے بیرل بم کے خوفناک منظر کو ویڈیو میں محفوظ کر لیا ہے ۔ سوشل میڈیا پر پہلی بار منظر عام پر آنے والی ویڈیو میں ایک دل دہلا دینے والا منظر دیکھایا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق نامعلوم سمت سے گرایا گیا بیرل بم ویڈیو کلپ کے ایک ابتدائی حصے میں کثیف آبادی والے علاقے میں گرتا دکھائی دیتا ہے، جس کے بعد پورا علاقہ مٹی اور سفید دھویں کے مرغولوں میں چھپ جاتا ہے۔داریا شہر کے میڈیا سینٹر نے ویڈیو کلپ کے ساتھ یہ کیپشن جمائی ہے کہ "اس منظر کو دیکھنے کے بعد ذرا سوچیے، آپ کا ردعمل کیا ہے، کیا آپ ایسی حیوانیت کا تصور کر سکتے ہیں۔"

متعلقہ عنوان :