سعودی شہزادہ الولید بن طلال عرب دنیا کے 100 بااثر افراد میں شامل

جمعرات 15 مئی 2014 07:14

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔15مئی۔2014ء)سعودی عرب کی ممتاز تجارتی کمپنی ''کنگڈم ہولڈنگ'' کے سربراہ شہزادہ الولید بن طلال کا نام عرب دنیا کے سو بااثر اور ممتاز ترین افراد کی فہرست میں شامل کر دیا گیا ہے۔ شہزادہ الولید کا نام ان کی زیر قیادت کمپنی کے گلف بزنس میگزین 2014 کی طرف سے کاروباری کمپنیوں کی رینکنگ میں سر فہرست آنے کے بعد ان کی انتظامی صلاحیتوں کے اعتراف کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔

العربیہ ٹی وی کے مطابق شہزادہ الولید بن طلال کو میدان تجارت میں نئے امکانات کی دریافت اور نئی نئی تجارتی و کاروباری اختراعات کے لیے بولڈ فیصلوں سے پہچانا جاتا ہے۔ کاروباری رجحانات اور مارکیٹ کے اتار چڑھاو کے مطابق سمتوں کے تعین نے ان کی کمپنی کو خلیج کی نمبر ون کمپنی بنا دیا ہے۔

(جاری ہے)

شہزادہ الولید کی زیر قیادت کام کرنے والی کے ایچ سی 1980 میں ایک رجسٹرڈ کمپنی کے طور پر سامنے آئی۔

یہ کمپنی سعودی سٹاک ایکسچنیج کی 2007 میں رکن بن گئی۔

آج یہ دنیا کی کامیاب ترین اور ہمہ جہت کمپنیوں میں سے ایک ہے۔ سرمایہ کاری کے شعبے میں اسے دنیا بھر میں عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ امریکا میں سرمایہ کاری کے حوالے سے یہ کمپنی سب سے بڑی غیر ملکی کمپنی ہے۔سماجی اور انسانی بنیادوں پر شروع کیے جانے اور چلائے جانے والے علاقائی اور عالمی سطح کے منصوبوں میں ذمہ داریاں ادا کرنے کے حوالے سے بھی شہزادہ الولید بن طلال کو ان کی نمایاں سرگرمیوں کی وجہ سے جانا جاتا ہے۔

اس ناطے طلال فاونڈیشن کی سماجی شعبے میں خدمات ایک مثال ہیں۔واضح رہے شہزادہ ولید بن طلال اپنی کمپنی کی دن دوگنی رات چوگنی ترقی کی بنیاد پچھلے مسلسل تین سال سے اس میگزین کی مرتب کردہ فہرست میں جگہ پا رہے ہیں۔ تاہم اس مرتبہ ان کی کمپنی کو 2014 کیلیے بہترین اور سب سے آگے قرار دیا گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :