قومی اسمبلی نے سٹریٹ چائلڈ ورلڈ کپ 2014ء میں تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی پاکستانی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد کی منظوری دیدی

جمعرات 15 مئی 2014 07:05

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔15مئی۔2014ء) قومی اسمبلی نے سٹریٹ چائلڈ ورلڈ کپ 2014ء میں تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی پاکستانی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے مشترکہ قرارداد کی متفقہ طورپر منظوری دیدی۔

(جاری ہے)

بدھ کو قومی اسمبلی میں وفاقی وزیر میاں ریاض حسین پیرزادہ نے قرارداد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایوان برازیل میں منعقد ہونے والے سٹریٹ چائلڈ ورلڈ کپ 2014ء میں تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے بچوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہے اور ان کا ایوان میں خیر مقدم کرتاہے، یہ بچے ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں اور قومی ہیرو کا درجہ رکھتے ہیں ان کو تحفظ اور تربیت کی ضرورت ہے۔