پپیتا کینسر جیسے مہلک امراض سے لڑنے کی صلاحیت رکھتا ہے،طبی تحقیق

جمعرات 15 مئی 2014 07:15

فلوریڈا(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔15مئی۔2014ء)حالیہ تحقیق میں پتہ چلا ہے کہ پپیتا کینسر جیسے مہلک امراض سے لڑنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ فلوریڈا یونیورسٹی میں پپیتے کے اجزاء پر کی جانے والی ایک تحقیق سے انکشاف ہوا ہے کہ پپیتے میں ایسے جراثیم کْش اجزاء موجود ہوتے ہیں جوکینسر کے خلیات کا خاتمہ کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

ماہرین کا کہنا ہے کہ پپیتے کے پتوں میں بھی ایسے جراثیم کْش اجزا موجود ہوتے ہیں جو ریڑھ کی ہڈی کے کینسر سمیت جگر،لبلبہ اور پھیپھڑوں کے کینسر سے لڑنے کی بھی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔