پاکستان اور بھارت کے درمیان دو طرفہ کرکٹ کی بحالی پر اتفاق ، دونوں ٹیمیں2015ء سے2023ء کے درمیان6کرکٹ سیریز کھیلی جائیں گی ، معاہدے پر دستخط ہو گئے

جمعرات 15 مئی 2014 07:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔15مئی۔2014ء)پاکستان اوربھارت کے درمیان دو طرفہ کرکٹ کی بحالی پراتفاق ہوگیا اور دونوں ممالک کی کرکٹ ٹیموں کے مابین 2015 سے 2023 کے درمیان کرکٹ سیریز کھیلی جائیں گی۔نجی ٹی وی کے مطابق پی سی بی اور بی سی سی آئی کے درمیان کرکٹ معاہدے پر دستخط ہوئے ہیں جس کے تحت پاکستان اور بھارت کے درمیان 8 سال کے دوران 14 ٹیسٹ، 30 ون ڈے اور 12 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے، معاہدے کے مطابق 6 سیریز میں 4 کی میزبانی پاکستان جبکہ 2 سیریز کی میزبان بھارت کے حصے میں آئے گی۔

معاہدے کے تحت 4 سیریز کی میزبانی پاکستان ہوم گراؤنڈ پر کرے گا تاہم پاکستان میں عالمی کرکٹ کی پابندی کے بعد پاک بھارت سیریز کس ملک میں ہوگی اس کا فیصلہ پی سی بی کو کرنا ہے تاہم پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد کا کہنا ہے کہ بھارت کے خلاف پاکستان اپنی سرزمین پر پہلی سیریز کا انعقاد چاہتا ہے تاہم سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر سیریز متحدہ عرب امارات بھی منتقل کی جاسکتی ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ پاکستان اوربھارت کے درمیان 2 ٹی ٹوئنٹی اور3 ون ڈے میچز کی آخری سیریز22 دسمبر2012 سے 6 جنوری 2013 تک بھارت میں کھیلی گئی جس میں ٹی ٹوئنٹی سیریز 1-1 سے برابررہی اور ون ڈے سیریز میں پاکستان نے بھارت کو 1-2 سے شکست دی تھی جب کہ یہ سیریز بھی دونوں ممالک کے درمیان 5 سال کے تعطل کے بعد ہوئی تھی۔

متعلقہ عنوان :