یمن،جنوبی صوبہ شیوا میں جھڑپیں،وزیر دفاع کے قریبی ساتھی اور فوجیوں ،جہادیوں سمیت30 افراد ہلاک ہوگئے

جمعرات 15 مئی 2014 07:11

عدن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔15مئی۔2014ء)یمن کے جنوبی صوبہ شیوا میں القاعدہ کے مشتبہ جنگجوؤں کی جانب سے یکے بعد دیگر فوجی ٹھکانوں پر دو حملوں کے بعد جھڑپوں میں وزیر دفاع کے ایک قریبی ساتھی ،گیارہ فوجی اور جہادیوں سمیت 30 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق حکام نے بتایا کہ جھڑپیں صبو شیوا کے قصبہ آذان میں اس وقت شروع ہوئیں جب جہادیوں نے دو فوجی ٹھکانوں کو حملے کا نشانہ بنایا جس پر فوج نے بھی جوابی کارروائی کی۔جھڑپوں کے نتیجے میں یمنی وزیر دفاع کے ایک معاون خصوصی جنرل محسن سعید الغزالی سمیت گیارہ فوجی اور سترہ جہادی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

متعلقہ عنوان :