وزیراعظم نواز شریف کے بیرون ملک موجود اثاثے وطن واپس لانے کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

جمعرات 15 مئی 2014 07:09

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔15مئی۔2014ء)وزیراعظم محمدنواز شریف کے بیرون ملک موجود اثاثے وطن واپس لانے کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی، بیرسٹر جاوید اقبال جعفری کی جانب سے دائر درخواست میں کہاگیا ہے کہ محمد نواز شریف کے بیرون ملک اثاثوں کی واپسی کیلئے لاہور ہائی کورٹ میں 1991میں پٹیشن دائر کی گئی جس کا ابھی تک فیصلہ نہیں ہو سکا۔

(جاری ہے)

درخواست میں استدعاکی گئی کہ اس درخواست کی سماعت کے لئے فل بنچ مقرر کیا جائے۔