پوپ کی عباس او ر شمعون پریز کو امن کیلئے دلی دعا کیلئے ویٹی کن آنے کی دعوت

پیر 26 مئی 2014 06:52

بیت اللحم(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔26مئی۔2014ء)پوپ فرانسس نے اسرائیلی صدر شمعون پیریز اور ان کے فلسطینی ہم منصب محمود عباس کو اتوار کے روز ان کے آبائی ملک ویٹی کن میں امن کیلئے دلی دعا کیلئے مدعو کیا ہے۔

(جاری ہے)

مغربی کنارے کے قصبے بیت اللحم میں مینگر سکوائر پر ایک کھلی دعائیہ تقریب کے خاتمے پر انہو ں نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ صدر محمد عباس کے ساتھ ساتھ صدر شمعون پیریز آپ کو دعوت دوں کہ آپ میرے ساتھ امن کے تحفے کیلئے خدا سے دلی دعا میں شامل ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میں اس دعا کیلئے ویٹی کن میں اپنے گھر آنے کی دعوت دیتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ امن قائم کرنا مشکل ہے لیکن امن کے بغیر زندگی گزارنا اس سے بھی زیادہ دشوار ہے،ان زمینوں اور پوری دنیا کے مرد وخواتین سب ہم سے کہتے ہیں کہ ان کی امن کیلئے امیدوں کو خدا کے سامنے لایا جائے۔