یوکرائن میں صدارتی الیکشن، اطالوی صحافی مترجم سمیت ہلاک

پیر 26 مئی 2014 06:49

کیف (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔26مئی۔2014ء)بحران زدہ یورپی ملک یوکرائن کے مشرقی علاقے میں آج اتوار کے روز آندریا رانکیلی نامی ایک اطالوی صحافی اور ان کے روسی مترجم روس نواز باغیوں اور یوکرائن کی افواج کے درمیان لڑائی کے دوران ہلاک ہو گئے۔

(جاری ہے)

اس بات کی تصدیق یوکرائن کے حکام کے حوالے سے اطالوی وزارت خارجہ نے کی۔ آج ہی یوکرائن میں صدارتی انتخابات ہو رہے ہیں۔ کیف سے موصولہ اطلاعات کے مطابق عوام کی بڑی تعداد پولنگ اسٹیشنوں کے باہر جمع تھی جب کہ ملک کے مشرقی علاقوں میں صورت حال بالکل برعکس ہے۔ یوکرائن کے مشرقی علاقوں میں روس نواز باغیوں نے عہد کر رکھا ہے کہ وہ وہاں صدارتی انتخابات کا انعقاد نہیں ہونے دیں گے۔