شام میں حکومت مخالف باغیوں کی تربیت کی ویڈیو جاری ، برطانوی جہادی ابو حفص الباکستانی کو تربیت دیتے ہوئے دیکھایا گیا ہے

پیر 26 مئی 2014 06:50

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔26مئی۔2014ء ) ایک برطانوی جہادی کی شام میں صدر بشارالاسد کی فوج کے خلاف برسرپیکار جنگجووٴں ن(نجا) کو تربیت دینے کی ویڈیو منظرعام پر آ گئی ہے ۔ ایک برطانوی کی رپورٹ کے مطابق اس ویڈیو میں ایک تئیس سالہ برطانوی جنگجووں کو تربیت دیتے ہوئے دیکھائی دے رہا ہے جس کا کہنا ہے کہ دنیا میں کوئی بھی جگہ میدان جنگ سے بہتر نہیں ہے تربیت دینے والے اس نوجوان کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ ابو حفص الباکستانی (پاکستانی) کے نام سے شام میں لڑرہا تھا اور اسی ماہ شام میں صدر بشارالاسد کی فوج کے خلاف لڑتے ہوئے مارا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ویڈیو میں ابوحفص پاکستانی برطانیہ کی مڈل کلاس کے لہجے میں بول رہا ہے لیکن یہ واضح نہیں ہے کہ وہ برطانیہ کے کس علاقے سے تعلق رکھتا تھا۔البتہ اس کنیت اور نسبت سے یہ واضح ہے کہ وہ پاکستانی نژاد ہے۔ایک اور ویڈیو کلپ میں ابو حفص ال پاکستانی جہاد کو اپنی زندگی کے بہترین لمحات میں سے ایک قراردے رہا ہے اور کہتا ہے کہ آپ کی اگر آپ کے سامنے موت واقع ہورہی ہے تو اس موقع پر اللہ کے سوا کوئی بچانے والا نہیں ہوتا۔شہید نام کی اس ویڈیو میں ایک اور برطانوی جنگجو یہ بتارہا ہے کہ ابو حفص ال پاکستانی شام کے باغی گروپ جند الاقصیٰ سے تعلق رکھتا تھا

متعلقہ عنوان :