13 واں مینز ہاکی ورلڈ کپ رواں ہفتے ہالینڈ میں شروع ہوگا، آسٹریلیا کی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کرے گی،سب سے زیادہ چار مرتبہ عالمی چیمپئن کا اعزاز حاصل کرنے والی پاکستانی ٹیم پہلی بار میگا ایونٹ کیلئے کوالیفائی نہ کر سکی،ٹورنامنٹ میں 16 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جنہیں دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے

پیر 26 مئی 2014 06:34

ایمسٹرڈیم(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔26مئی۔2014ء)13 واں مینز ہاکی ورلڈ کپ رواں ہفتے ہالینڈ کے شہر ہیگ میں شروع ہوگا۔ آسٹریلیا کی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔ ہالینڈ تیسری بار ورلڈ کپ کی میزبانی کر رہا ہے۔ سب سے زیادہ چار مرتبہ عالمی چیمپئن کا اعزاز حاصل کرنے والی پاکستانی ٹیم پہلی بار میگا ایونٹ کیلئے کوالیفائی نہ کر سکی۔

(جاری ہے)

اس بار ٹورنامنٹ میں 16 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جنہیں دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے، گروپ اے میں دفاعی چیمپئن آسٹریلیا، انگلینڈ، بیلجیئم، بھارت، سپین اور ملائیشیا جبکہ گروپ بی میں جرمنی، ہالینڈ، نیوزی لینڈ، جنوبی کوریا، ارجنٹائن اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں شامل ہیں۔

ہر ٹیم پانچ گروپ میچ کھیلے گی اور دونوں گروپ سے دو ٹاپ ٹیمیں سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کریں گی۔

متعلقہ عنوان :