پاکستان تحریک انصاف حلقہ پی کے اکتالیس سے ممبر صوبائی اسمبلی اور مشیر جیل خانہ جات کیخلاف اپنے ہی حلقے کے عوام سڑکوں پر نکل آئے،کرپشن،ظلم وزیادتی،منشیات اور جوئے اڈوں کی سرپرستی،اغوائیگی وارداتوں میں ملوث ہونے کے سنگین الزامات،تخت نصرتی میں احتجاجی مظاہرہ، ملک محمد نواز،کپتان اسلم ،زبیر خان،صوبیدار گل نواز کی قائد عمران خان،وزیر اعلیٰ پرویز خٹک سے ملک قاسم خان کیخلاف تحقیقات اور پارٹی سے نکالنے کی اپیل

پیر 26 مئی 2014 06:44

کرک(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔26مئی۔2014ء )پاکستان تحریک انصاف حلقہ پی کے اکتالیس سے ممبر صوبائی اسمبلی اور مشیر جیل خانہ جات کیخلاف اپنے ہی حلقے کے عوام سڑکوں پر نکل آئے،کرپشن،ظلم وزیادتی،منشیات اور جوئے اڈوں کی سرپرستی،اغوائیگی وارداتوں میں ملوث ہونے کے سنگین الزامات،تخت نصرتی میں احتجاجی مظاہرے سے خطاب میں ملک محمد نواز،کپتان اسلم ،زبیر خان،صوبیدار گل نواز نے قائد عمران خان،وزیر اعلیٰ پرویز خٹک سے ملک قاسم خان کیخلاف تحقیقات اور پارٹی سے نکالنے کی اپیل ،مطالبہ پورے نہ ہونے کی صورت میں 2جون کو صوبائی اسمبلی کے سامنے دھرنے اور حلقہ بھر کے سرکاری اور پرائیویٹ سکولوں کو بند کرنے کی دھمکی.

تفصیلات کے مطابق تفصیلات کے مطابق صوبائی مشیر جیل خانہ جات ملک قاسم خان کے کرپشن ظلم زیادتی،منشیات اور جوئے اڈوں کی سرپرستی اور انتقامی کاروائیوں کیخلاف تخت نصرتی میں اصلاحی کمیٹی کے چےئرمین ملک محمد نواز کی قیادت میں ہزاروں افراد نے احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرے سے ملک محمد نواز،سابقہ نائب تحصیل ناظم کیپٹن(ر) محمد اسلم خان،محمد زبیر خان،صوبیدار گل نواز نے خطاب کرتے ہوئے ملک قاسم خان کی ریکارڈ کرپشن سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ گیس رائلٹی میں انہوں نے کاغذی منصوبوں کے ذریعے کروڑوں کی کرپشن کی ہے ملک محمد نواز نے کہا کہ لواغر میں آبنوشی سکیم پر دس کروڑ روپے وصول کیے گئے ایک ہی گاؤں خدہ بانڈہ میں17ٹیوب ویلز فرد واحد کیلئے منظور کیے جن پر ان کے اپنے بندوں کو بھرتی کیا مگر ٹیوب ویلز سے پانی فراہم نہیں ہورہا جبکہ دوسری طرف سرکاری خزانے سے کروڑوں روپے وصول کیے گئے انہوں نے مزید کہا کہ ملک قاسم خان نے285ٹیوب ویل کے ذریعے کروڑوں روپے نکلوائے مگر گراؤنڈ پر کچھ موجود نہیں تمام ٹیوب ویلز صرف ملازمتوں کیلئے غیر موزوں جگہ پر بنائے گئے ہیں جن سے پانی فراہم نہیں کیا جا رہا انہوں نے الزام لگایا کہ ملک قاسم خان کا حجرہ جرائم پیشہ افراد فحاشی اور منشیات فروشی کے اڈے میں تبدیل جبکہ منشیات فروشوں کو ان کی مکمل پشت پناہی حاصل ہے جبکہ تھانہ یعقوب کان شہید میں ان کے بھائی کیخلاف ایف آئی آر درج ہے انہوں نے مزید کہا کہ ملک قاسم خان نے اپنے مخالفین کو پھسانے کیلئے اپنے حجرے پر فائرنگ اور دھماکے کیے اور اس کیلئے باقاعدہ لوگوں کو پیسے دئیے.

انہوں نے مزید کہا کہ خسرہ اور پولیو مہم کو ناکام اور ان کیخلاف عوام کو اکھسانے کیلئے مجھے باقاعدہ ایک لاکھ روپے کی آفر کی مگر میں نے انکار کیا ملک محمد نواز نے مزید کہا کہ اغوائیگی وارداتوں میں بھی ایم پی اے ملک قاسم خان ملوث ہے اور انتظامیہ کو دباؤ میں لانے کیلئے وہ اغوائیگی وارداتوں کی پشت پناہی کرتا ہے اس کے علاوہ انہوں نے مزید کہا کہ کوہ میدان روڈ میں ناقص میٹرل استعمال اور کروڑوں کی کرپشن کی مقررین نے چےئرمین تحریک انصاف عمران خان،وزیر اعلیٰ پرویز خٹک سے مطالبہ کیا کہ ملک قاسم خان کیخلاف کاروائی کریں وہ اسمبلی پر بوجھ ہے اگر اس کیخلاف کاروائی نہ کی گئی تو 2جون کو صوبائی اسمبلی کے سامنے احتجاجی دھرنا دینگے آخر میں ملک قاسم خان کا پتلا بھی جلایا گیا�

(جاری ہے)