شہباز شریف امید کی کرن، عمران چنگاری لے کر پھر رہے ہیں ، رانا ثناء اللہ ، سونامی خان نے دھاندلی کا جگہ جگہ شور مچایا ، اعتراض ہے تو ا س کا آئین میں طریقہ ہے ، وزیراعلیٰ یوم تکبیر 28مئی کو فیصل آباد کیلئے اربوں روپے منصوبوں کا اعلان کرینگے ، دیکھتے ہیں عمران کیا دیتے ہیں جلد ملک سے اندھیروں کا خاتمہ ہوجائیگا ، میڈیا سے گفتگو

پیر 26 مئی 2014 06:41

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔26مئی۔2014ء) صوبائی وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ شہباز شریف امید کی کرن جبکہ عمران خان آگ کی چنگاری سے پھر رہے ہیں ، عمران خان کے اردگرد کے لوگ انہں کبھی ایک اور دوسرے ادارے سے لڑا دیتے ہیں ، فیصل آباد جلسے میں دوسرے شہروں سے لوگ آئے ، وزیراعلیٰ 28مئی کو فیصل آباد کیلئے اربوں روپے کے منصوبوں کا اعلان کرینگے ، دیکھتے ہیں عمران کیا دیتے ہیں ۔

فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سونامی خان نے دھاندلی کا جگہ جگہ شور مچایا ہوا ہے انہیں اگر کوئی انتخابات پر اعتراض ہے تو دھاندلی سے متعلق آئین میں طریقہ کار موجود ہے وہ آئین کے تحت کام کریں انہوں نے کہا کہ عمران خان پنجاب سے عوام کو اکٹھا کرکے فیصل آباد کے لوگوں کو کیا پیغام دینا چاہتے ہیں جلسے میں تمام لوگ دوسرے شہروں سے آئے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عوام کی خدمت کا مقابلہ کرنا ہے تو ہم تیار ہیں شہباز شریف امید کی کرن اور عمران خان آگ کی چنگاری لیے پھر رہے ہیں اور عوام کو حکومت کیخلاف اکسا رہے ہیں عمران خان نے فیصل آباد کے جلسے سے نہ نواز لیگ اور نہ ہی یہاں کی عوام کو کوئی اثر پڑے گا سونامی خان نے عوام کے فلاح وبہبود کیلئے کوئی بات نہیں کی صرف تماشا لگانے پر تلے ہوئے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ حکومت اندھیروں کے خاتمے کیلئے دن رات کام کررہی ے جلد ہی ملک سے بجلی کا بحران کا خاتمہ ہوگا عمران خان کے جلسے کیلئے سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ہم نے انتظامات مکمل کرلئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے اردگرد کے لوگ انہیں کبھی ایک ادارے اور کبھی دوسرے ادارے سے لڑا دیتے ہیں یہ وہی لوگ ہیں جنہیں راولپنڈی اور گجرات کے لوگوں نے مسترد کیا ہوا ہے عمران کسی اور ایجنڈے پر کام کررہے ہیں وہ عوام کو ڈی ٹریک کرنا چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ شہباز شریف یوم تکبیر پر فیصل آباد کی عوام کو اربوں روپے کے منصوبے دینے کیلئے اٹھائیس مئی کو فیصل آباد کا دورہ کررہے ہیں دیکھتے ہیں سونامی خان فیصل آباد کی عوام کو کیا دے کر جاتے ہیں ۔