تھائی لینڈ،فوجی بغاوت کے خلاف مظاہرے، سابق وزیرِاعظم رہا

پیر 26 مئی 2014 06:51

بنکاک (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔26مئی۔2014ء ) تھائی لینڈ کی فوجی حکومت نے سابق وزیرِ اعظم ینگ لک شناوترا کو دو دن حراست میں رکھنے کے بعد رہا کر دیا ہے جبکہ ملک بھر میں فوجی بغاوت کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے ،میڈیا پورٹ کے مطابق حکمران فوجی کونسل کے ذرائع نے بتایا ہے کہ ینگ لک شناوترا کو اتوار کے روز رہا کر دیا گیا ہے، معزول وزیراعظم کو سیاسی سرگرمیوں سے دور رہنے اور بغیر اجازت ملک نہ چھوڑنے کو کہا گیا ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب فوجی بغاوت کے خلاف تھائی لینڈ بھر میں مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے ،واضع رہے کہ تھائی لینڈ میں گذشتہ منگل کو مارشل لا کے نفاذ کے بعد فوج کے سربراہ نے جمعرات کو فوجی بغاوت کا اعلان کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ اب حکومت فوج نے سنبھال لی، ہے۔

متعلقہ عنوان :