نندی پور پاور پراجیکٹ وزارت قانون کے حکام کی غفلت کی وجہ سے تاخیرکا شکار ہوا،موجودہ حکومت بھی کسی ذمہ دار کاتعین نہ کر سکی ،تاخیر سے قومی خزانے کو113 ارب روپے سے زائد کا نقصان اٹھانا پڑا،ذرائع

پیر 26 مئی 2014 06:43

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔26مئی۔2014ء)نندی پور پاور پراجیکٹ وزارت قانون و انصافکے حکام کی غفلت کی وجہ سے تاخیرکا شکار ہوا تاہم موجودہ حکومت بھی کسی ذمہ دار کاتعین نہ کر سکیجس سے قومی خزانے کو113 ارب روپے سے زائد کا نقصان اٹھانا پڑا۔

(جاری ہے)

خبر رساں ادارے کو موصول شدہ دستاویزات کے مطابق منظور اور نظر ثانی شدہ پی سی ون کے مطابق منصوبے کی قیمت میں اضافہ اندازاً 36,082 ملین روپے کے لگ ہے۔

مزید دستاویزات کے مطابق نندی پور پراجیکٹ کو پورا کرنے میں تاخیر کی چھان بین کے لئے اکتوبر2011 ء میں کمیشن تشکیل دیا گیا جس نے رپورٹ دی کہ اس منصوبے کی تاخیر میں وزارت قانون و انصاف و پارلیمانی امور حکومت پاکستان کی انتظامیہ اتھارٹیز کی غفلت کی وجہ سے منصوبے کی تکمیل میں تاخیر ہوئی ہے جس سے قومی خزانے کو113 ارب روپے کا نقصان ہوا لیکن ذمہ داروں کو سزائیں نہیں دی گئیں۔

متعلقہ عنوان :