شاعری،گوانتانامو کے قیدی برتنوں پر چمچے سے جذبات کا اظہار کرتے رہے ہیں،رپورٹ

پیر 26 مئی 2014 06:51

گوانتانا موبے(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔26مئی۔2014ء)بدنام زمانہ گوانتانا موبے جیل کے قیدی اور تو کچھ نہ کر سکے مگر ان کی شاعری نے دنیا میں دھوم مچا دی ۔ایک رپورٹ کے مطابق ابتداء میں تو قیدیوں کو کاغذ اور قلم صرف گھر والوں کو خط لکھنے کے لئے فراہم کئے جا تے تھے جو ریڈ کراس بھجواتی تھی ۔

(جاری ہے)

کاغذ اور قلم کی غیر موجودگی میں گوانتانا موبے کے شاعری قیدی کھانے پینے کے برتنوں پر چمچوں کی مدد سے کھرچ کھرچ کر لکھتے اور کبھی کبھار ٹوتھ پیسٹ کو بھی اپنے جذبات کی عکاسی کیلئے استعمال کرتے ۔

اس شاعری کو امریکی حکام نے ابتداء میں خفیہ زبان میں پیغامات سمجھا مگر بعد ازاں ان کو بھی احساس ہوگیا کہ یہ شاعری ہے ۔ایک رپورٹ کے مطابق شعر لکھنے والے قیدیوں کو معلوم تھا کہ جن برتنوں پر شاعری لکھی گئی ہے وہ ضائع کر دیئے جائیں گے مگر اس کے باوجود ان کی خواہش تھی کہ کچھ لکھیں ۔کئی قیدیوں کی شاعری کو آج بڑی بڑی کتابوں کی شکل میں شائع کیا جا چکا ہے۔

متعلقہ عنوان :