انرجی سے لے کر دوسرے تمام معاملات کو سنبھالنے کے لیے کام کررہے ہیں ،سعدرفیق،خطہ میں امن وامان کے قیام غریب کے خاتمہ اور ترقی کی راہ کو ہموار کرنے کے لئے انڈوپاک کے تعلقات میں بہتری آنا ضروری ہے، دونوں ممالک آپس میں جنگ کے متحمل نہیں ہو سکتے، میڈیا سے گفتگو

پیر 26 مئی 2014 06:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔26مئی۔2014ء)خطہ میں امن وامان کے قیام غریب کے خاتمہ اور ترقی کی راہ کو ہموار کرنے کے لئے انڈوپاک کے تعلقات میں بہتری آنا ضروری ہے، دونوں ممالک آپس میں جنگ کے متحمل نہیں ہو سکتے، یہ بات وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے گزشتہ روز کینٹ سٹیشن سے اسلام آباد ایکسپریس کے افتتاح کے موقع پر کہی، انہوں نے اخبارات میں شائع ہونے والی خبر کینٹ سٹیشن سے نئی ٹرین چلائے جانے کی تصحیح کرتے ہوئے کہا کہ یہ نئی ٹرین کا افتتاح نہیں بلکہ اسلام آباد ایکسپریس جو کہ لاہور سے راولپنڈی کے لئے چلائی جا رہی ہے، اس کے روٹ میں لاہور کینٹ سٹیشن کو شامل کیا گیا ہے، اب یہ ٹرین کینٹ اسٹیشن سے چلائی جائے گی، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عمران خان کو نواز شریف کی ٹیم میں شامل ہو کر ٹریننگ لینے کی ضرورت ہے، انہوں نے کہا کہ عمران خان لوگوں سے ووٹ لے کر بھول گئے ہیں اس لئے وہ کام کی بجائے احتجاج اور دھرنا دیئے رکھتے ہیں ہمیں اپنے مینڈیٹ کا احترام ہے، اس لئے ہمیں کام کرنے دیں، انرجی سے لے کر دوسرے تمام معاملات کو سنبھالنے کے لیے کام کررہے ہیں جبکہ وہ صرف وقت برباد کررہے ہیں، انہوں نے کہا کہ آج فیصل آباد کے ڈرامے میں کروڑوں روپے صرف سکیورٹی کی نظر ہو گئے، وہ یہ سب کچھ کرنے کی بجائے خیر پختونخواہ کی بہتری کے لئے کچھ کام کرلیں، انہوں نے کہا کہ پاکستان نعروں ، احتجاج، دھرنوں کا متحمل نہیں ہو سکتا، ہمیں سیاسی لڑائیاں لڑنے کی بجائے کام کرنے دیں اس وقت ملک انتہائی مشکل دور سے گزر رہا ہے، ہمیں سب کو مل کر ملک کے لئے اس کی بہتری اور ترقی کے لئے ایک ساتھ مل کر کام کرنا چاہیے، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میرے کام میں کسی بھی سیاسی مداخلت کی گنجائش نہیں ہے خواہ وہ بھرتی کا عمل ہو، ہر کام میرٹ پر ہو گا اور میرٹ بھی وہ جو نظر آئے صرف اس کو بھرتی کیا جائے گا، جو اس آسامی کے لئے اپنی اہلیت ثابت کرے گا اس موقع پر ان کے ساتھ خواجہ سلمان رفیق اور دیگر اعلیٰ افسران بھی شامل تھے۔

متعلقہ عنوان :