مہمند ایجنسی میں غیر اعلانیہ کرفیو دوسرے روز بھی جاری، انسداد پولیو مہم بھی ملتوی کردی گئی ، آئی جی ایف سی کا مہمند ایجنسی کا دورہ،شہید ایف سی اہلکاروں کیلئے دعا ، جاری آپریشن کا جائزہ لیا،آپریشن میں اب تک12مشتبہ افراد گرفتار کرلئے گئے

پیر 26 مئی 2014 06:41

مہمند ایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔26مئی۔2014ء)مہمند ایجنسی میں غیر اعلانیہ کرفیو کا سلسلہ اتوار کو دوسرے روز بھی جاری رہا،آئی جی ایف سی میجر جنرل طیب اعظم کا مہمند ایجنسی کا دورہ،شہید ہونیوالے ایف سی اہلکاروں کیلئے دعا مانگی اور تحصیل صافی کے مختلف علاقوں میں جاری آپریشن کا جائزہ لیا،آپریشن میں اب تک12مشتبہ افراد گرفتار کرلئے گئے ہیں جبکہ کرفیو کے باعث آج(پیر سے) شروع ہونیوالی انسداد پولیو مہم بھی ملتوی کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مہمند ایجنسی کے تحصیلوں تحصیل صافی،تحصیل خویزئی اور تحصیل حلیمزئی کے علاقوں کمالی حلیمزئی میں گزشتہ دو دن سے غیر اعلانیہ کرفیو جاری ہیں،جس کے باعث مذکورہ علاقوں میں بازار بند ہیں،لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے،خوراکی مواد کی کمی ہے،علاقے کے وگوں کا کرفیو میں نرمی کرنے کا مطالبہ کیا ہے،اس کے علاوہ آئی جی ایف سی میجر جنرل طیب اعظم نے مہمند ایجنسی کا دورہ کیا اور لکڑو ڈگری کالج میں گزشتہ روز خوشحال سکاؤٹ کے چھ ایفس ی اہلکاروں شہداء کے دعائیہ تقریب میں شرکت کی،اس کے بعد تحصیل صافی میں جاری آپریشن کا جائزہ لیا۔

متعلقہ عنوان :