فیصل آباد میں رویائی مسعودٹیکسٹائل انڈسٹریل پارک کا 28مئی اور ساہیوال میں 1320 میگا واٹ کے کول پاور منصوبے کا سنگ بنیاد 30مئی کو رکھا جائے گا،شفافیت ،اعلیٰ معیار اور تیزرفتاری ہمارے تمام منصوبوں کے بنیادی ستون ہیں،توانائی پراجیکٹس کی جلد تکمیل میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی،شہبازشریف، نندی پور پاورپراجیکٹ کا افتتاح 31مئی کو کیا جائے گا جس سے پہلے مرحلے میں 100میگا واٹ بجلی حاصل ہوگی،منصوبے کو ریکارڈ مدت میں مکمل کیا گیا ہے،وزیراعلیٰ کا اعلیٰ سطح کے اجلاس سے خطاب
پیر 26 مئی 2014 06:58
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔26مئی۔2014ء)وزیراعلی پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت عوام کی فلاح و بہبود کے لئے تیز رفتاری سے میگا پراجیکٹس پر کام کررہی ہے-توانائی کے منصوبوں کو مقررہ مدت سے قبل مکمل کیا جا رہاہے-شفافیت ،اعلیٰ معیار اور تیزرفتاری ہمارے تمام منصوبوں کے بنیادی ستون ہیں- فیصل آباد میں رویائی مسعود ٹیکسٹائل انڈسٹریل پارک کا سنگ بنیاد 28مئی کو رکھا جا رہاہے-چین کے تعاون سے ساہیوال میں 660 میگا واٹ کے کوئلے سے چلنے والے2 پلانٹس کے منصوبے کا سنگ بنیاد 30مئی کو رکھا جائے گا-اسی طرح نندی پور پاورپراجیکٹ کا افتتاح 31مئی کو کیا جائے گا جس سے پہلے مرحلے میں 100میگا واٹ بجلی حاصل ہوگی-وہ یہاں ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے - اجلاس میں عوام کی فلاح و بہبو د کے لئے میگا پراجیکٹس کا تفصیلی جائزہ لیا گیا-اجلاس میں صوبائی وزیر صنعت محمد شفیق، چیف سیکرٹری، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، معاون خصوصی عزم الحق اور متعلقہ حکام نے شرکت کی- وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ فیصل آبا د میں چین کے معروف گروپ رویائی کے تعاون سے سٹیٹ آف دی آرٹ انڈسٹریل پارک کے قیام کا منصوبہ ٹیکسٹائل اور گارمنٹس سیکٹر کی پائیدار ترقی کے لئے انتہائیاہمیت کا حامل ہے- اس منصوبے کی تکمیل سے روز گا ر کے لاکھوں نئے مواقع پیداہوں گے اور ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں خاطر خواہ اضافہ ممکن ہو سکے گا -چین کا گروپ انڈسٹریل پار ک میں 150 میگا واٹ کے 2 کوئلے سے چلنے والے پاو ر پلانٹس بھی لگائے گا-ایک ہزار ایکڑ سے زائد رقبے پر بننے والے رویائی مسعود انڈسٹریل پارک کے منصوبے میں چین کا گروپ اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کر رہاہے-انہوں نے کہاکہ ساہیوال کے علاقے قادر آباد میں چین کے تعاون سے انتہائی جدید ترین کول پاور پلانٹس لگائے جائیں گے- اس ضمن میں چین کے معروف کمپنیوں کے کنسورشیم کے ساتھ پہلے ہی معاہدہ طے پا چکاہے-پنجاب میں کوئلے سے بجلی پیدا کرنے کا یہ پہلا منصوبہ ہے جسے تیز رفتاری ، اعلیٰ معیار اور شفافیت سے مکمل کیا جائے گا اور منصوبے کی تکمیل سے 1320میگا واٹ بجلی کا حصول ممکن ہوسکے گا-انہوں نے کہاکہ نندی پور پاور پراجیکٹ سے صرف 7ماہ کی ریکارڈ مدت کے دوران 100میگا واٹ بجلی کی پیداوارکا حصول بہترین ٹیم ورک کانتیجہ ہے-انشاء الله 31مئی کو نندی پور پاور پراجیکٹ کی پہلی ٹربائن بجلی کی پیداوارکا آغاز کر دے گی-سابق حکمرانوں کی بد ترین مجرمانہ غفلت کے باعث نندی پور پاور پراجیکٹ 3برس تک سرد خانے میں پڑا رہا اور منصوبے کی مشینری کراچی پورٹ پر زنگ آلود ہوتی رہی لیکن سابق حکمرانوں کے کان پر جوں تک نہ رینگی - پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے اقتدار سنبھالتے ہی قومی اہمیت کے اس اہم منصوبے پر توجہ دی اور چین کی کمپنی کو دوبارہ کام پر آمادہ کیا-ستمبر 2013 میں کام کا دوبارہ آغاز کیا گیا اور صرف 7ماہ کی ریکارڈ مدت میں محنت، دیانت ، خلوص اورایک عز م کے ساتھ منصوبے کو مکمل کیا گیا ہے-انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں ملک و قوم کو توانائی بحران کے حل کی جانب تیزی سے بڑھ رہے ہیں اور توانائی کے حصول کے منصوبے تیز رفتاری سے مکمل کئے جارہے ہیں اور توانائی پراجیکٹس کی جلد تکمیل کے لئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی- اس ضمن میں چین اور دیگر دوست ملکوں کا تعاون لائق تحسین ہے- وزیراعلیٰ نے نند ی پور پاور پراجیکٹ کو 7ماہ کی ریکارڈ مدت میں مکمل کرنے پر پراجیکٹ ڈائریکٹر کیپٹن (ر) محمود ، چین کی کمپنی کے انجینئرز اور عملے کے علاوہ پاکستانی ٹیم کی بھی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہاکہ قلیل مدت میں منصوبے کو مکمل کرنا بہت بڑی کامیابی ہے جس پر میں پراجیکٹ کی ساری ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں- اجلاس کے دوران مختلف میگا پراجیکٹس کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی-
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
پیر 26 مئی 2014 کی مزید خبریں
-
وزیر اعظم نواز شریف سے چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کی ملاقات ،پاک بھارت کرکٹ کی بحالی پر تبادلہ خیال،سیٹھی کو اکھاڑ پچھاڑ کا مکمل اختیار
-
13 واں مینز ہاکی ورلڈ کپ رواں ہفتے ہالینڈ میں شروع ہوگا، آسٹریلیا کی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کرے گی،سب سے زیادہ چار مرتبہ عالمی چیمپئن کا اعزاز حاصل کرنے والی پاکستانی ٹیم پہلی بار میگا ایونٹ کیلئے کوالیفائی ... مزید
-
اجمل کے خلاف بیان بازی، پی سی بی نے انگلش کرکٹ بورڈ سے وضاحت طلب کر لی
-
وزیراعظم دورہ بھارت کے دوران پاکستان بھارت کرکٹ سیریز کے علاوہ ہاکی سریز کی بحالی کیلئے کو ششیں کریں،چوہدری اختر رسول
-
چوتھے عالمی بلائنیڈ کرکٹ کپ میں شرکت کرنے والی 10ممالک نے کھلاڑیوں کی تربیت کیلئے گیندوں کی فراہمی کے ضمن میں آرڈرز پاکستان کو بھیجوا دیئے
-
پولش ریڈوانسکافرنچ اوپن کے دوسرے مرحلے میں پہنچ گئیں
-
وزیراعظم نواز شریف کی ہدایت پر وزارت منصوبہ بندی نے متعدد منصوبوں کے لئے فنڈز جاری کردیئے
-
انرجی سے لے کر دوسرے تمام معاملات کو سنبھالنے کے لیے کام کررہے ہیں ،سعدرفیق،خطہ میں امن وامان کے قیام غریب کے خاتمہ اور ترقی کی راہ کو ہموار کرنے کے لئے انڈوپاک کے تعلقات میں بہتری آنا ضروری ہے، دونوں ... مزید
-
خواب دیکھا ہے ملک کے آئندہ وزیر اعظم آصف زرداری ہوں گے ،منظور وسان
-
حکومت نے کراچی لاہور موٹر وے ، اسلام آباد،مری، مظفرآباد ریلوے لائن بچھانے سمیت توانائی کے منصوبوں کیلئے 74ارب روپے جاری کر دیئے، ان منصوبوں کی جلد تعمیر کیلئے آئندہ بجٹ میں بھی اطمینان بخش رقم رکھیں ... مزید
-
شہباز شریف امید کی کرن، عمران چنگاری لے کر پھر رہے ہیں ، رانا ثناء اللہ ، سونامی خان نے دھاندلی کا جگہ جگہ شور مچایا ، اعتراض ہے تو ا س کا آئین میں طریقہ ہے ، وزیراعلیٰ یوم تکبیر 28مئی کو فیصل آباد کیلئے ... مزید
-
مہمند ایجنسی میں غیر اعلانیہ کرفیو دوسرے روز بھی جاری، انسداد پولیو مہم بھی ملتوی کردی گئی ، آئی جی ایف سی کا مہمند ایجنسی کا دورہ،شہید ایف سی اہلکاروں کیلئے دعا ، جاری آپریشن کا جائزہ لیا،آپریشن ... مزید
-
نندی پور پاور پراجیکٹ وزارت قانون کے حکام کی غفلت کی وجہ سے تاخیرکا شکار ہوا،موجودہ حکومت بھی کسی ذمہ دار کاتعین نہ کر سکی ،تاخیر سے قومی خزانے کو113 ارب روپے سے زائد کا نقصان اٹھانا پڑا،ذرائع
-
داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ 675 ارب سے مکمل ہوگا،تعمیر آئندہ ماہ شروع ہونے کا امکان، 4320 میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی ،منصوبہ2019 ء میں مکمل ہوگا، ذرائع
-
دنیا تعلیم کے میدان میں آگے، پاکستان میں ڈیڑھ کروڑ سے زائد بچے ابتدائی تعلیم سے محروم،حکومت نے تعلیم کی شرح بڑھانے پر اپنی تمام تر توجہ مرکوز کی ہوئی ہے،بلیغ الرحمن
-
سپریم کورٹ ،8 سال گزر گئے ملک میں چاند کے معاملے کا فیصلہ نہ کر سکی
-
پاکستان تحریک انصاف حلقہ پی کے اکتالیس سے ممبر صوبائی اسمبلی اور مشیر جیل خانہ جات کیخلاف اپنے ہی حلقے کے عوام سڑکوں پر نکل آئے،کرپشن،ظلم وزیادتی،منشیات اور جوئے اڈوں کی سرپرستی،اغوائیگی وارداتوں ... مزید
-
امریکی صدر کاغیراعلانیہ دورہ افغانستان،افغان جنگ اپنے اختتام کوپہنچ رہی ہے ،رواں سال فوجیوں کاانخلاء مکمل ہوجائیگا،11سالہ جنگ میں اسامہ بن لادن کی ہلاکت سمیت کئی کامیاب آپریشن کئے ،افغانستان میں ... مزید
-
یوکرائن میں صدارتی الیکشن، اطالوی صحافی مترجم سمیت ہلاک
-
فلسطینی، اسرائیلی صدور ویٹیکن کا دورہ کریں گے
-
افغانستان، دھاندلی پر الیکشن کمیشن کا نصف عملہ برطرف
-
شام میں حکومت مخالف باغیوں کی تربیت کی ویڈیو جاری ، برطانوی جہادی ابو حفص الباکستانی کو تربیت دیتے ہوئے دیکھایا گیا ہے
-
سعودی عرب کا آئندہ انتہا پسند خیالات کے حامل امام بھرتی نہ کرنے کا فیصلہ
-
شاعری،گوانتانامو کے قیدی برتنوں پر چمچے سے جذبات کا اظہار کرتے رہے ہیں،رپورٹ
-
تھائی لینڈ،فوجی بغاوت کے خلاف مظاہرے، سابق وزیرِاعظم رہا
-
کیلیفورنیا میں فائرنگ، سیاستدا ن اور بندوق بردار لابی ملوث ہے،ہلاک ہونیوالے نوجوان کے بیٹے کے والد کا الزام
-
پوپ کی عباس او ر شمعون پریز کو امن کیلئے دلی دعا کیلئے ویٹی کن آنے کی دعوت
-
سوشل میڈیا کی خبروں کی تردید،ہم نے کوئی قطری سیل نہیں پکڑا، سعودی ترجمان،کسی ملک کے مفاد کیلئے سرگرم کسی شخص یا گروہ کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی،وزارت داخلہ
-
دنیا کا غریب ترین صدر 100 شامی بچوں کا کفیل بن گیا،جو شخص دولت کے لیے زندہ رہنا چاہتا ہو اس کی سیاست میں کوئی جگہ نہیں،صدر یوراگوئے
-
پاک بھارت تعلقات کی نئی تاریخ،پاکستانی وزیراعظم (آج)بھارتی وزیراعظم کی تقریب حلف برداری میں شریک ہوں گے،اہم سیاسی شخصیات کے بھی وزیراعظم کے ہمراہ بھارت جانے کاامکان،منگل کو بھارتی صدراور وزیراعظم ... مزید
-
4حلقوں میں ووٹوں کی گنتی اور تصدیق نہ کی تو سونامی نہیں رکے گی،عمران خان ،سونامی7جون کو سیالکوٹ جائے گی،دھاندلی میں (ن) لیگ، سابق چیف جسٹس اور میر شکیل الرحمان ملے ہوئے تھے، الیکشن کمیشن کا نظام ٹھیک ... مزید
-
خضدار ، نامعلوم مسلح ا فراد کا لیویز چیک پوسٹ پر حملہ 8 اہلکارجاں بحق، 6 زخمی ، سیاہ شیشوں والی 12گاڑیوں میں سوارمسلح افراد نے حملہ کیا، واقعہ کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے ابھی تک گرفتاری ... مزید
-
گورنرخیبرپختونخوا کا رابطہ،وزیراعلی پنجاب نے خیبرپختونخوا اور قبائلی علاقہ جات کو گندم اور آٹے کی ترسیل پر پابندی کے فوری خاتمہ کے احکامات جاری کردئیے ،خیبرپختونخوا اورفاٹاکے عوام ہمارے وجودکا ... مزید
-
کراچی میں ایم کیو ایم کا الطاف حسین سے اظہار یکجہتی کے لیے تبت سینٹر میں جلسہ کا انعقاد، الطاف حسین کروڑوں عوام کے لیڈر ہیں ، ان کا اصل اکاؤنٹ پاکستان کے عوام ہیں، الطاف حسین کیخلاف ہر سازش کو ناکام ... مزید
-
طاہر القادری نے جولائی میں وطن واپسی کا اعلا ن کردیا،یونین کونسل ، وارڈ اور ویلج کی سطح پر عوامی انقلاب کونسلز کے قیام کی ہدایت ،نیشنل کونسل آف ڈیموکریٹک ریفارمز کے قیام کا بھی اعلان ،تمام شعبوں ... مزید
-
بلوچستان کی موجودہ حکومت کمزور ہوگئی ہے،مولانا فضل الرحمن، بلوچستان اور فاٹا میں قیام امن کیلئے اقدامات نہیں اٹھایا جارہا ہے، ایک سال بعد دھاندلی کا واویلہ عمران خان کی پشت پر کوئی اور ہے، کراچی ... مزید
-
عید قرباں سے پہلے ڈی چوک کو تحریر اسکوائر بنادیں گے، شیخ رشید، ایک حلقے میں بھی دھاندلی ثابت ہوجائے تو اسمبلی میں بیٹھنا حرام ہے،شاہد خاقان عباسی کے ایل پی جی کے معاملے پر چیلنج کو قبول کرتا ہوں،نواز ... مزید
-
دھوبی گھاٹ میں تحریک انصاف کے جلسے میں فیصل آباد کے علاوہ جھنگ ، ٹوبہ ٹیک سنگھ ، جڑانوالہ ، چنیوٹ ، چک جھمرہ ، شیخوپورہ اور دیگر چھوٹے بڑے قصبات سے کارکنوں کی بھرپور شرکت ، عمرا ن خان کو ائرپورٹ سے ... مزید
-
تحفظ پاکستان آرڈیننس کو تحفظ پاکستانی شہری قرار دیا جائے ،آرڈیننس کا اطلاق پورے ملک میں یکساں انداز میں کیا جائے ، رضا ربانی نے ترمیم کیلئے 12تجاویز پیش کردیں،حکومت اگر کسی شخص کو کسی شبہ کی بنیاد ... مزید
-
پاک فوج کے حق میں ریلیاں جاری رہیں گی، نوازشریف شہدائے گجرات کی قبروں پر بھی جائیں: چودھری شجاعت ،پاکستان کیخلاف بات کرنے کا مطلب مسلح افواج کے خلاف بات کرنا ہے،کراچی سمیت سندھ و پنجاب کے متعدد شہروں ... مزید
-
فیصل آباد میں رویائی مسعودٹیکسٹائل انڈسٹریل پارک کا 28مئی اور ساہیوال میں 1320 میگا واٹ کے کول پاور منصوبے کا سنگ بنیاد 30مئی کو رکھا جائے گا،شفافیت ،اعلیٰ معیار اور تیزرفتاری ہمارے تمام منصوبوں کے ... مزید
-
عمران خان کا ہاتھ نوجوانوں کی نبض پر ہے، قوم نے اپنی تقدیر بنانے کا اختیار عمران خان کو دیدیا،جاوید ہاشمی ، ہم عمران خان کی زبانی قوم کے بہتر مستقبل کا فیصلہ سننے کے لئے تیار ہیں، قوم کو آج تک دھوکا ... مزید
-
بجلی بحران ،2025ء تک 27 نئے پرائیویٹ پاور پروڈیوسرز منصوبے متعارف کروائے جائیں گے،مجموعی طور پر 16341 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہوں گے، حالات میں خاطر خواہ بہتری کی امید ، پانچ منصوبے آئندہ ... مزید
-
سپریم کورٹ کا فیصلہ،ارکان پارلیمنٹ کے صوابدیدی ترقیاتی فنڈز ختم کرنے کا اصولی فیصلہ ، باقاعدہ اعلان 3جون کو وزیرخزانہ محمد اسحاق ڈار کریں گے
-
پارلیمنٹ ہاؤس میں سکھ برادری کا دھاوا ، ڈیوٹی سے غیر حاضر 177 اہلکاروں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
-
چیف جسٹس کی وطن واپسی، آج اہم مقدمات کی سماعت کریں گے
-
آمنا سامنا،عمران خان نے اگلے انتخابات میں عابد شیر علی کا چیلنج قبول کرلیا، پہلے انتخابی اصلاحات کی شرط عائدبھی کردی
-
شمالی وزیر ستان میں فوجی آپریشن پر حکومت نے ہمارے ساتھ کوئی رابطہ نہیں کیا ، مولانا یوسف شاہ ،جو لوگ مذاکرات کی مخالفت کر رہے ہیں وہی لوگ آپریشن اور ملک میں بد امنی چاہتے ہیں،حکومت پاکستان بیرونی ... مزید
-
پنجاب کو 437 ، سندھ کو 273، کے پی کے کو 159، بلوچستان کو 106ارب سے زائد جاری ،حکومت پاکستان رواں سال 31مارچ 2014ء تک 977.7 ارب روپے صوبوں میں تقسیم کرچکی ہے جس میں صوبوں کو قابل تقسیم محصول کے تحت 830.48 ارب روپے ... مزید
-
بہتر پالیسیوں کے باعث سفارت کاری کے ذریعے ڈرون حملے بند کرائے اور اب خود کش حملے بھی کم ہو رہے ہیں،معیشت بھی بہتری کی طرف گامزن ہے،سعد رفیق،عمران خان پنجاب میں آ کر فساد ڈالنے کی بجائے خیبر پختونخواہ ... مزید
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.