پولش ریڈوانسکافرنچ اوپن کے دوسرے مرحلے میں پہنچ گئیں

پیر 26 مئی 2014 06:35

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔26مئی۔2014ء)پولینڈ کی عالمی نمبر3ایگنیسزکا ریڈوانسکا اتوار کے روز چین کی عالمی نمبر34 ژہانگ شوائی کو 6-3,6-0سے شکست دیکر فرنچ اوپن کے دوسرے مرحلے میں پہنچ گئی ہیں۔ریڈوانسکا 2013ء میں کوارٹر فائنلسٹ رہ چکی ہیں۔

(جاری ہے)

آخری32کھلاڑیوں میں جگہ بنانے کیلئے ان کافرانسیسی وائلڈ کارڈ میتھلیڈے جوہانسن یا جمہوریہ چیک کی کیرولینا پلسکووا سے مقابلہ ہوگا۔

ریڈوانسکا نے کھیل کے دوران پھولوں کے پرنٹ والا دلکش لباس زیب تن کر رکھا تھا،انہوں نے ژہانگ کو ہرانے کیلئے سخت محنت کی جو اب رولانڈ گیروز پر اپنے چار پہلے راینڈ کے میچز میں شکست کھا چکی ہیں۔پہلی سات گیمز سروس کیخلاف اچھی رہیں،پولش کھلاڑی نے تب تک 5-3سے قائم رکھی،پھر انہوں نے آخری سیٹ میں صرف21منٹ میں ژہانگ کو شکست سے دوچار کردیا۔