خواب دیکھا ہے ملک کے آئندہ وزیر اعظم آصف زرداری ہوں گے ،منظور وسان

پیر 26 مئی 2014 06:40

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔26مئی۔2014ء)صوبائی وزیر جیل خانہ جات منظور وسان نے کہا ہے کہ خواب دیکھنے کا مہینہ شعبان آگیا ہے لیکن میں نے خواب دیکھا ہے کہ ملک کے آئندہ وزیر اعظم آصف علی زرداری ہوں گے ، وہ وسان ہاوٴس خیرپور میں نیشنل پریس پینل سے گفتگو اور گاوٴں ہادی خان راجپر میں پیپلزپارٹی کے کارکنوں سے خطاب کررہے تھے، منظور وسان نے کہا کہ وزیر اعظم نوازشریف عمران خان کو پی سی بی کا چیئرمین بنادیں تمام سونامی کرکٹ کے گراوٴنڈ میں آجائیگی اور نوازشریف 5 سال تک حکومت کرسکی گے، منظور وسان نے کہا ہے کہ کراچی آپریشن کامیابی سے جاری ہے اور اس کے بہت بہتر نتائج برآمد ہوئے ہیں، اور آج کل کراچی کے حالات معمول کے مطابق آرہے ہیں، منظور وسان نے کہا ہے کہ ہم بھارت سے بہتر تعلقات چاہتے ہیں، ہماری خواہش ہے کہ پاک بھارت تعلقات بہتر سے بہتر ہونا چاہئیں، کراچی میں رینجرز اور پولیس کو فری ہینڈ دیا ہوا ہے، سندھ کی جیلوں کو جدید سہولیات دی جارہی ہے، انہوں نے کہا ہے کہ بھارت سے دوستی ہے، امن اور معیشت مضبوط ہوگی۔

متعلقہ عنوان :