دنیا تعلیم کے میدان میں آگے، پاکستان میں ڈیڑھ کروڑ سے زائد بچے ابتدائی تعلیم سے محروم،حکومت نے تعلیم کی شرح بڑھانے پر اپنی تمام تر توجہ مرکوز کی ہوئی ہے،بلیغ الرحمن

پیر 26 مئی 2014 06:44

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔26مئی۔2014ء)دنیا تعلیم کے میدان میں تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے مگر پاکستان میں اب بھی ڈیڑھ کروڑ سے زائد بچے ابتدائی تعلیم سے محروم ہیں جبکہ وزیر مملکت برائے تعلیم و تربیت بلیغ الرحمن کا کہنا ہے کہ حکومت نے تعلیم کی شرح بڑھانے پر اپنی تمام تر توجہ مرکوز کی ہوئی ہے۔تعلیم میں اضافے کی شرح بڑھائیں گے ۔

(جاری ہے)

ذرائع نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ دنیا نے تعلیم کے ذریعے ترقی کے منازل طے کئے ہیں ۔

پاکستان اب بھی ایسا ملک ہے جہاں پانچ سال سے زائد عمر کے ڈیڑھ کروڑ بچے سکول جانے سے محروم ہیں۔ذرائع نے مزید بتایا کہ بچوں کے سکول نہ جانے کی مختلف وجوہات ہیں اور ان میں بڑی وجہ غربت ہے جبکہ وزیر مملکت انجینئر بلیغ الرحمن کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ نواز کی حکومت نے تمام تر توجہ تعلیم پر مرکوز کی ہوئی ہے اور تعلیم کی شرح دو سے چار فیصد بڑھائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :