سپریم کورٹ ،8 سال گزر گئے ملک میں چاند کے معاملے کا فیصلہ نہ کر سکی

پیر 26 مئی 2014 06:44

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔26مئی۔2014ء)سپریم کورٹ 8 سال گزر گئے ملک میں چاند کے معاملے کا فیصلہ نہ کر سکی ۔29 مئی کو چیف جسٹس تصدق جیلانی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ 2006 کی درخواست کی سماعت کرے گا۔ انفرادی طور پر داخل کی گئی ۔

(جاری ہے)

درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی تھی کہ ملک میں ایک ہی روز عیدین منانے کے احکامات جاری کئے جائیں ۔یہ درخواست2006 ء میں دائر کی گئی تھی تاہم 8 سال گزرنے کے باوجود اس کا فیصلہ نہیں ہو سکا اس معاملے کی سماعت سپریم کورٹ 29 مئی کوکرے گی۔

متعلقہ عنوان :