وزیراعظم نواز شریف کی ہدایت پر وزارت منصوبہ بندی نے متعدد منصوبوں کے لئے فنڈز جاری کردیئے

پیر 26 مئی 2014 06:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔26مئی۔2014ء) وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی ہدایت پر وزارت منصوبہ بندی نے متعدد منصوبوں کے لئے فنڈز جاری کردیئے ،وزارت منصوبہ بندی کمیشن کے مطابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی ہدایت پر نیلم جہلم توانائی منصوبوں کیلئے چودہ ارب روپے کراچی لاہور موٹروے کی زمین کی خریداری کیلئے ساڑھے پچیس ارب روپے دیامر بھاشا ڈیم کی زمین کی خریداری کیلئے سولہ ارب گوادر فری زون منصوبے کیلئے چھ ارب ، اسلام آباد موٹروے منصوبے کیلئے سولہ ارب روپے جبکہ مری مظفر آباد ریلوے منصوبے کے لئے دو ارب روپے جاری کئے گئے ہیں ان تمام منصوبوں کے فنڈز وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی ہدایت پر جاری کئے گئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :