اجمل کے خلاف بیان بازی، پی سی بی نے انگلش کرکٹ بورڈ سے وضاحت طلب کر لی

پیر 26 مئی 2014 06:34

لندن (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔26مئی۔2014ء )پاکستان کرکٹ بورڈ نے انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ سے سعید انگلش بولر سٹوئرٹ کے خلاف انضباطی کارروائی بارے وضاعت طلب کر لی ہے ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق انگلینڈ کی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے سعید اجمل کے بولنگ ایکشن کے قانونی ہونے پر سوال کیا تھا۔

(جاری ہے)

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف آپریٹنگ افسر سبحان احمد نے غیر ملکی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ اس سلسلے میں ای سی بی کو ایک خط تحریر کیا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ای سی بی سے خط میں پوچھا ہے کہ انھوں نے براڈ کے تبصرے پر ان کے خلاف کس قسم کے اقدامات کیے ہیں۔سبحان احمد نے کہا کہ ’یہ تبصرے سعید اجمل کے لیے پریشان کن ہیں۔ وہ ان پر ناراض ہیں اور چاہتے ہیں کہ ای سی بی ایکشن لے

متعلقہ عنوان :