سینیٹ کے اجلاس کے وقفہ کے دوران صدر اوبامہ کو اعلیٰ سطحی حکومتی تقرریوں کا آئینی اختیار حاصل نہیں ، وہ ایسا نہیں کرسکتے،امریکی سپریم کورٹ کا فیصلہ

جمعہ 27 جون 2014 07:39

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27جون۔2014ء)امریکی سپریم کورٹ نے متفقہ طور پر فیصلہ دیا ہے کہ سینیٹ کے اجلاس کے وقفہ کے دوران صدر اوبامہ کو اعلیٰ سطحی حکومتی تقرریوں کا آئینی اختیار حاصل نہیں اور وہ ایسا نہیں کرسکتے۔صدر اوبامہ نے جنوری2012ء میں اس وقت نیشنل لیبر ریلیشنز بورڈ میں تقرریاں کی تھیں جب سینیٹ کا اجلاس نہیں ہورہا تھا۔جسٹس سٹیفن جی برےئر نے اپنے فیصلے میں کہا کہ جب سینیٹ اعلان کرے کہ اس کا اجلاس جاری ہے اور وہ اپنے قواعد کے مطابق کام کر رہا ہے تو پھر صدر تقریریاں کرسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

امریکی سپریم کورٹ نے یہ فیصلہ آئین کی ایک شق کی تشریح کرتے ہوئے کیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ صدر سینیٹ کے وقفے میں بھی تمام آسامیاں پر کرسکتے ہیں۔عدالت نے متفقہ طور پر فیصلہ دیا کہ اوبامہ کے اس دور کے اقدامات غیر قانونی ہیں،ان سے بہت سے سوالات اٹھ سکتے ہیں۔فیصلے کے بعض نکات پر دیگر ججوں نے اختلاف بھی کیا ہے۔عدالت نے فیصلہ دیا ہے کہ صدر کو سینیٹ کا اجلاس نہ ہونے کی مدت کے دوران صرف ان آسامیوں پر تقرریوں کا اختیار حاصل ہے جو اس دور میں پیدا ہوئیں،اس پر عدالت نے صدر اوبامہ کے اختیارات کو محدود کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :