افغانستان میں امریکی ڈرون طیارہ نشانہ بناکر مارگرایا دوسرا پہاڑسے ٹکرانے کے بعدتباہ ہوگیا، ترجمان تحریک طالبان افغانستان

جمعہ 27 جون 2014 07:40

چمن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27جون۔2014ء) افغانستان میں ایک امریکی ڈرون طیارہ نشانہ بناکر مارگرایا جبکہ دوسرا پہاڑسے ٹکرانے کے بعدتباہ ہوگیا افغان طالبان تفصیلات کے مطابق تحریک طالبان افغانستان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ مجاہدین نے گزشتہ روزصوبہ لوگر ضلع برکی برک کے علاقے عیدوخیل میں امریکی ڈرون طیارہ کو نشانہ بناکر مارگرایا جبکہ دوسرا امریکی ڈرون طیارہ صوبہ بامیان ضلع شیبرکے پایموری علاقے میں ایک پہاڑ سے ٹکرانے کے بعدتباہ ہوگئی تھی تاہم اس بارے میں نیٹو وافغان حکام نے کچھ نہیں کہا ۔

متعلقہ عنوان :