وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے ڈیجیٹلائزڈ پاکستان کوڈ کا افتتاح کردیا ، ڈیجیٹلائزڈ کوڈ کے تحت پاکستان کے تمام قوانین کو ویب پر ڈال دیا گیا ہے ،ترجمان وزیراعظم ہاؤس

جمعہ 27 جون 2014 07:26

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27جون۔2014ء) وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے ڈیجیٹلائزڈ پاکستان کوڈ کا افتتاح کردیا ۔

(جاری ہے)

ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق وزیراعظم نے ملکی قوانین کی ڈیجیٹل کاپی ڈیجیٹلائز ڈ پاکستان کوڈ کا افتتاح کیا ہے یہ کوڈ وزارت قانون و انصاف کی طرف سے تیار کیا گیا ہے وزارت قانون و انصاف کی طرف سے تیار کئے جانے والے اس ڈیجیٹلائزڈ کوڈ کے تحت پاکستان کے تمام قوانین کو ویب پر ڈال دیا گیا ہے تمام ملکی قوانین اور ضوابط اب سافٹ کاپی میں دستیاب ہوں گے ڈیجٹلائز پاکستان کوڈ سے متعلق وزیراعظم کا کہنا ہے کہ ملکی قوانین کو الیکٹرانک کی شکل دینے سے انصاف کی فراہمی کا عمل تیز ہوگا انہوں نے کہا کہ سستے انصاف کی فراہمی میں بار کا اہم کردار ہے ۔