مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس28جون کو کراچی میں ہوگا، 28جون کو رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کے امکانات کم ہیں،چیف میٹرولوجسٹ

جمعہ 27 جون 2014 07:30

کراچی۔ لا ہو ر ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27جون۔2014ء) رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے چاند کی رویت کاشرعی فیصلہ کرنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کا اجلاس 28جون کو کراچی میں منعقد ہوگا۔جلاس بعد از نماز عصر دفتر محکمہ موسمیات (میٹ کمپلیکس)، موسمیات چورنگی ، یونیورسٹی روڈ کراچی میں منعقد ہوگا۔

زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس ان کے اپنے اپنے متعلقہ ہیڈکواٹرز پر ہوں گے،ادھرچیف میٹرولوجسٹ محکمہ موسمیات محمد ریاض کاکہناہے کہ ہفتہ28جون کی شام رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کے امکانات کم ہیں۔اْس شام لاہور میں چاند کی عمر 30گھنٹے43منٹ ہو گی۔چیف میٹرولوجسٹ محکمہ موسمیات محمد ریاض نے لا ہورمیں نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو میں بتایاکہ آج 27جون کودوپہر ایک بج کر8منٹ پررمضان المبارک کے چاند کی پیدائش ہو جائیگی.یوں ہفتے کی شام تک چاندکی عمر30گھنٹے43منٹ ہو گی،اْس روز لاہور میں چاند 5اعشاریہ 54ڈگری پر موجود ہو گااورغروبِِ آفتاب کے35منٹ بعد تک دیکھاجا سکے گا،تاہم اس کے نظرآ نے کے امکانات کم ہوں گے۔

(جاری ہے)

محمد ریاض کے مطابق ملک کے ساحلی علاقوں میں چاند نظر آنے کے امکانات نسبتاً زیادہ ہوں گے،اْس دن ملک کا موسم کیسا ہوگا،اس سوال پرمحمد ریاض نے بتایا کہ ملک کے بعض حصوں میں بادل چھائے ہوں گیتاہم کچھ علاقوں میں مطلع صاف ہو گا۔