نائیجیریا کے دارالحکومت ابوجا میں بم دھماکہ، 21 افراد ہلاک ،52 زخمی، دھما کے کے بعد ایک مشتبہ شخص گرفتا ر

جمعہ 27 جون 2014 07:32

ابوجا (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27جون۔2014ء)نا ئیجیریا کے دارالحکومت ابوجا میں ایک مصروف بازار میں ایک بم دھماکے میں 21 افراد ہلاک اور 52 زخمی ہو گئے ہیں۔ غیر ملکی خبر رسا ں ادارے کے مطا بق ضلع ووض کے بانیکس شاپنگ پلازہ میں یہ زوردار بم دھماکہ ہوا جو کہ کئی میل تک سنا گیا اور دھوئیں کے کالے بادل کئی میل تک دکھائی دیے۔

(جاری ہے)

پولیس کا کہنا ہے کہ اس دھماکے کے سلسلے میں ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے تاہم ابھی تک کسی گروہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

بم پھٹنے کی جائے وقوع کے قریب موجود پو لیس اہلکا ر نے بی بی سی کو بتایا کہ ’ہم نے ایک انتہائی اونچی آواز سنی جس کے بعد لوگوں میں بھگ دڑ مچ گئی۔ ہمیں نے صرف دھواں اور خون میں لت پت لوگوں کو دیکھا۔حملے کے وقت یہ بازار لوگوں سے بھرا ہوا تھا۔ان کا کہنا ہے کہ ’دکانوں کے باہر کھڑی متعدد گاڑیاں جل گئیں اور کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے ہیں۔حکومتی ترجمان مائک اومری نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ یہ دھماکہ ایک بم حملہ تھا۔

متعلقہ عنوان :