سیکورٹی خدشات، اسلام آباد میں رینجرز کو پولیس کے اختیارات دیدیئے گئے،رینجرز اہلکارچھاپے مارنے اور دہشت گردوں کو گرفتار کرنے کے بھی مجاز ہوں گے

جمعہ 27 جون 2014 07:26

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27جون۔2014ء) وفاقی دارالحکومت میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر رینجرز کو پولیس کے اختیارات سونپ دیئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا اطلاعات کے مطابق وزارت داخلہ نے اسلام آباد میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر رینجرز کوپولیس کے اختیارات سونپ دیئے ہیں جس کے تحت رینجرز انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعہ 5 کے تحت کارروائی کرسکے گی جب کہ رینجرز اہلکارچھاپے مارنے اور دہشت گردوں کو گرفتار کرنے کے بھی مجاز ہوں گے۔

واضح رہے کہ شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب جاری ہے جس کے خلاف دہشت گردوں کی جانب ممکنہ رد عمل کے پیش نظر ملک کے تمام بڑے شہروں میں سکیورٹی ہائی الرٹ ہے اور اہم تنصیبات پر فوجی دستوں کو بھی تعینات کیا گیا ہے جبکہ اسلام آباد میں بھی سکیورٹی خدشات کو مدنظر رکھتے ہوئے فوجی دستوں کو تعینات کیا جاچکا ہے۔

متعلقہ عنوان :