سلطان جوہر جونیئر ہاکی ٹورنامنٹ: قومی جونیئر ہاکی ٹیم کے تربیتی کیمپ میں کھلاڑیوں کی تعداد 40 سے بڑ ھا کر 56 کردی گئی،کھلاڑیوں کی تعداد میں اضافے کا مقصد اوپن ٹرائلز سے سامنے آنے والے کھلاڑیوں کو کیمپ کا تجربہ دلانا ہے، چیف کوچ منظور الحسن

جمعہ 27 جون 2014 07:25

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27جون۔2014ء) سلطان جوہر جونیئر ہاکی ٹورنامنٹ کے لئے قومی جونیئر ہاکی ٹیم کے تربیتی کیمپ میں کھلاڑیوں کی تعداد 40 سے بڑ ھا کر 56 کردی گئی ہے۔ چیف کوچ منظور الحسن کا کہنا ہے کہ اس کا مقصد اوپن ٹرائلز سے سامنے آنے والے کھلاڑیوں کو کیمپ کا تجربہ دلانا ہے۔ کیمپ27 جون تک ہاکی کلب میں جاری رہے گا، جس کے بعد رمضان المبارک کی وجہ سے وقفہ کردیا جائے گا، تاہم اس دوران لاہور کے نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں جونیئر اور سینئر ٹیموں کے درمیان پانچ میچوں کی سیریز ہوگی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کیمپ کا دوسرا مرحلہ اگست میں شروع ہوگا جس کے مقام کا فیصلہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کرے گی، انہوں نے کہا کہ اکتوبر میں ہونے والا سلطان جوہر ہاکی ٹور نامنٹ قومی جونیئر ٹیم کا پہلا انٹرنیشنل ہاکی اسائمنٹ ہوگا، جس میں ہمیں اپنی ابتدائی تیاری کا اندازہ ہوگا، یہ ٹورنامنٹ آسان نہیں ہوگا اس میں بھارت، ملائیشیا، جاپان، کوریا، چین کی ٹیمیں بھی شامل ہیں،قومی جونیئر ٹیم میں نئے کھلاریوں کو موقع دیا جارہا ہے، جس کا مقصد2016 میں آسٹریلیا میں ہونے والے جونیئر ورلڈ کپ کیلیے اچھی ٹیم بنانا ہے۔ دو سال میں ہم ایک مضبوط ٹیم بنانے میں کام یاب ہوجائیں گے۔

متعلقہ عنوان :