پاکستان بار کونسل نے جوڈیشل کمیشن میں ججز کے برابر نمائندگی مانگ لی، وزیراعظم نے پاکستان بار کونسل کو معا ملہ حل کرانے کی یقین دھا نی کرا دی

جمعہ 27 جون 2014 07:29

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27جون۔2014ء) پاکستان بار کونسل نے اعلی عدلیہ میں ججز کے تقرر کیلئے قائم کردہ جوڈیشل کمیشن میں ججز کے برابر نمائندگی مانگ لی۔ یہ مطالبات وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل رمضان چوہدری نے جمعرات کے روز وزیراعظم میاں نواز شریف سے ملاقات کے دوران کیا۔ ان کیساتھ بار کونسل کے دیگر ارکان کیساتھ ساتھ چیئرمین اور اٹارنی جنرل سلمان بٹ بھی تھے۔

(جاری ہے)

پاکستان بار کونسل کے وائس چیئرمین رمضان چوہدری نے وزیراعظم سے مطالبہ کیا کہ جوڈیشل کمیشن کے ارکان میں بار کی نمائندگی میں اضافہ کیا جائے کیونکہ ان کی نمائندگی نہ ہونے کے برابر ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے وائس چیئرمین بار کونسل کو یقین دلایا کہ اس حوالے سے وہ تمامتر معاملات کا جائزہ لیں گے جس پر وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل نے ان کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :