سری نواسن کو کرپشن الزامات کے باوجود آئی سی سی کا چیئرمین بنادیا گیا، 52 ممبران کا حق میں وو ٹ، نواسن یکم جولائی کو عہدے کا چارج سنبھالیں گے

جمعہ 27 جون 2014 07:24

میلبورن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27جون۔2014ء) بھارتی کرکٹ بورڈ کے معطل صدر سری نواسن کو کرپشن الزامات کے باوجود آئی سی سی کا چیئرمین بنادیا گیا‘ آئی سی سی نے بگ تھری کے ”چوہدری“ کا منصوبہ قبول کرلیا‘ سری نواسن یکم جولائی کو عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق میلبورن میں آئی سی سی چیف ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں بھارت نے قوانین میں ترامیم کرائیں‘ سری نواسن کے حق میں 52 ممبران نے حمایت کی جس کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ کے سابق معطل صدر سری نواسن کو آئی سی سی کا چیئرمین منتخب کرلیا گیا اور بگ تھری کا ”چوہدری“ بننے کا خواب بھارت نے پورا کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق منتخب آئی سی سی چیئرمین سری نواسن یکم جولائی کو اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔