سپریم کورٹ ، انسانی حقوق سیل نے چھ ماہ میں 27ہزار انسانی حقوق سے متعلقہ شکایات نمٹا دیں ،13 ہزار درخواستیں تاحال زیر التواء ‘700تارکین وطن کی درخواستوں میں سے 531 درخواستوں پرریلیف دیا گیا

جمعہ 27 جون 2014 07:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27جون۔2014ء) سپریم کورٹ کے انسانی حقوق سیل نے چھ ماہ میں 27 ہزار انسانی حقوق سے متعلقہ شکایات نمٹا دی ہیں ۔ 13 ہزار درخواستیں تاحال زیر التواء ہیں ،700تارکین وطن کی درخواستوں میں سے 531 درخواستوں پرریلیف دے دیا ہے ۔ یہ تفصیلات ہیومن رائٹس سیل کے ڈی جی ٹیپو خالد رانا نے چیف جسٹس پاکستان جسٹس تصدق حسین جیلانی کو خصوصی بریفنگ میں بتائی ہیں جنہوں نے جمعرات کے روز ہیومن رائٹس سیل کادورہ کیا اوراس حوالے سے عدالت کی جانب سے انسانی حقوق سے متعلقہ شکایات بارے پیش رفت کا جائزہ لیا ۔

(جاری ہے)

اس دوران چیف جسٹس پاکستان نے ہیومن رائٹس سیل کو مزید موثر اور فعال بنانے بارے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا ۔ اور یہ انصاف تک رسائی کا آسان ترین ذریعہ ہے جس کی طرف لوگ رجوع کرتے ہیں ۔ چیف جسٹس کوبتایا گیا کہ انسانی حقوق سیل کامیابی سے اپنے فرائض کی بجا آوری میں مصروف ہے چیف جسٹس پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلقہ شکایات نمٹانے کی رفتار اور دیگر حوالوں پر اطمینان کا اظہار کیا ۔ چیف جسٹس پاکستان نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ انسانی حقوق سیل میں اپنی خدمات کو جاری رکھیں اور زیادہ جذبے کے ساتھ کام کریں کیونکہ یہ انسانیت کی خدمت ہے ۔

متعلقہ عنوان :