انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پاکستان کو بگ فور کا درجہ دیدیا ،15فیصد ریونیو ملے گا ،پاکستان 2015ء میں آئی سی سی کی صدارت سنبھالے گا ،مدت 2سال ہوگی ، پاکستان اور بھارت کے درمیان 6سیریز کا معاہدہ بھی طے پا گیا ،2015ء سے 2023ء تک کھیلی جانے والی سیریز میں 4کی میزبانی پاکستان ،2کی بھارت کرے گا ،پاکستان نے آئی سی سی اجلاس میں تمام مقاصد حاصل کرلئے ، بہت بڑی کامیابی ہے ، سیریز نہ کھیلنے پر بھارتی بورڈ کو جرمانہ ادا کرنے پڑے گا،پی سی بی

جمعہ 27 جون 2014 07:24

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27جون۔2014ء) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پاکستان کو بگ فور کا درجہ دے دیا ، پاکستان 2015ء میں آئی سی سی کی صدارت سنبھالے گا جبکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان 6کرکٹ سیریز کا معاہدہ بھی طے پا گیا ہے پاکستان کو 2سال کیلئے 15فیصد ریونیو ملے گا ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق پاکستان نے آئی سی سی کے ایگزیکٹو اجلاس میں تمام مقاصد حاصل کرلئے ہیں اور یہ بہت بڑی کامیابی ہے اور پاکستان کرکٹ کے مستقبل کیلئے بہترین اقدام ہے ۔

پی سی بی کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان 6کرکٹ سیریز کا معاہدے پر دستخط ہوئے تھے جس کو حتمی شکل دے دی گئی ہے سیریز امارات یا کسی دوسرے ملک میں منعقد ہو سکتی ہیں بھارت نے پاکستان کے ساتھ سیریز کی گارنٹی دے دی۔

سیریز نہ کھیلنے پر بھارتی بورڈ کو جرمانہ ادا کرنے پڑے گا دونوں ملکوں کے درمیان 2015ء سے 2023ء تک 6سیریز کھیلے گا جس میں چار سیریز کی میزبانی پاکستان جبکہ 2سیریز کی میزبانی بھارت کرے گا پاکستان کو دو سال میں 15فیصد ریونیو بھی ملے گا پہلی سیریز آئندہ سال دسمبر میں کھیلی جائے گی ۔

(جاری ہے)

پی سی بی کے مطابق آئی سی سی نے پاکستان کو بگ فور کا درجہ بھی دیدیا ہے اور پاکستان 2015ء میں آئی سی سی کی صدارت سنبھالے گا جس کی مدت 2سال کیلئے ہوگی اس میں پاکستان کو ملنے والا 15فیصد ریونیو بگ تھری کے بعد دوسرا سب سے زیادہ ریونیو ہوگا ۔ ادھر سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالقادر کا کہنا ہے کہ پاکستا ن اور بھارت کے درمیان طے پانے والی سیریز خوش آئند ہے دونوں ممالک کے عوام کو بہترین کرکٹ دیکھنے کو ملے گی اور اس خطے میں کرکٹ کو مزید فروغ حاصل ہوگا پاکستان کو بگ فور کا درجہ ملنا آئی سی سی کا بہترین فیصلہ ہے اور پاکستان کی بہت بڑی جیت ہے ۔