بگ فور کا درجہ پاکستان کی بہت بڑی کامیابی ہے ، نجم سیٹھی ، پی سی بی نے اپنے طور پر حکمت عملی بناتے ہوئے پاکستان کرکٹ کیلئے انتہائی مشکل وقت میں زیادہ سے زیادہ فوائد حاصل کرنے کی کوشش ، چیئرمین پی سی بی کی میڈیا سے گفتگو

جمعہ 27 جون 2014 07:24

میلبورن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27جون۔2014ء) چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ بگ فور کا درجہ ملنا پاکستان کی بہت بڑی کامیابی ہے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی سی بی نے اپنے طور پر حکمت عملی بناتے ہوئے پاکستان کرکٹ کے لیے ایک انتہائی مشکل وقت میں زیادہ سے زیادہ فوائد حاصل کرنے کی کوشش کی۔

(جاری ہے)

اپنے مقاصد کی تکمیل میں کامیاب ہو چکے ہیں۔ مجھے امید ہے کہ آج جو کچھ ہم نے حاصل کیا ہے کہ اس سے مستقبل میں پاکستان کرکٹ کو بہت فائدہ پہنچے گا۔ پاک بھارت سیریز کرانے کا وعدہ کیا تھا جو پورا ہوگیا ہے اور آئندہ سال دسمبر میں چھ سیریز میں سے پہلی سیریز کھیلی جائے گی ، آئی سی سی کی صدارت ملنے اعزاز کی بات ہے 2015ء میں دو سال کی مدت کیلئے صدارت سنبھالنے گے ۔